021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
برہنہ غسل کرنے کی صورت میں استقبال قبلہ کاحکم
62324پاکی کے مسائلغسل واجب کرنے والی چیزوں، فرائض اور ،سنتوں کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ برہنہ ہوکر غسل کرنے کی صورت میں قبلہ کی طرف منہ کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

برہنہ ہوکر غسل کرنے کی صورت میں قبلہ کی طرف منہ کرنا بے ادبی ہے،اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔البتہ اگر ستر ڈھکا ہوا ہو تو درست ہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:" (وسننه) كسنن الوضوء سوى الترتيب. وآدابه كآدابه سوى استقبال القبلة؛ لأنه يكون غالبا مع كشف عورة." وقال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:" قوله:( مع كشف عورة): فلو كان متزرا فلا بأس به كما في شرح المنية والإمداد." (الدر المختار مع رد المحتار:1/156،دار الفکر،بیروت)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب