021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹی سی ایس کورئیر کا انشورنس کی مد میں پیسے لینے کا حکم
62613 سود اور جوے کے مسائلانشورنس کے احکام

سوال

آج کل ٹی سی ایس کورئیر نے نئی سروس شروع کی ہے جس کے تحت ڈاک خرچ کے علاوہ کمپنی چیز کی مالیت اور وزن کو دیکھتے ہوئے انشورنس کے چارجز الگ سے لیتی ہے، جس کے بعد چیز کی گمشدگی اور ٹوٹ پھوٹ کی ذمہ داری کمپنی پر ہوتی ہے۔ کیا یہ انشورنس جائز ہے کہ نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کردہ ٹی سی ایس کمپنی کی انشورنس پالیسی سے متعلق کمپنی کے کسٹمر نمائندے سے بذریعہ فون رابطہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انشورنس کمپنی کی اپنی ہے، اور اختیاری ہے، کوئی کرنا چاہے تو کرسکتا ہے، نہ کرنا چاہے تو کمپنی کی طرف سے ضروری نہیں۔ انشورنس کرانے کے بعد اگر سامان میں ٹوٹ پھوٹ ہو یا سامان گم ہوجائے تو کمپنی اس کی تلافی کرتی ہے، اور اگر کوئی ایسا حادثہ پیش نہ آئے تو سامان بھیجنے والے کی رقم اس کو واپس نہیں کی جاتی، وہ کمپنی کی ہوتی ہے۔ کمپنی کے کسٹمر نمائندے کی فراہم کردہ مذکورہ بالا معلومات کی روشنی میں ٹی سی ایس کمپنی کی انشورنس پالیسی سود، قمار اور غرر جیسی خرابیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، اس لیے اس سے اجتناب لازم ہے۔
حوالہ جات
حاشية ابن عابدين (4/ 170): مطلب مهم فيما يفعله التجار من دفع ما يسمى سوكرة وتضمين الحربي ما هلك في المركب: وبما قررناه يظهر جواب ما كثر السؤال عنه في زماننا، وهو أنه جرت العادة أن التجار إذا استأجروا مركباً من حربي يدفعون له أجرته ويدفعون أيضاً مالاً معلوماً لرجل حربي مقيم في بلاده يسمى ذلك المال سوكرةً على أنه مهما هلك من المال الذي في المركب بحرق أو غرق أو نهب أو غيره فذلك الرجل ضامن له بمقابلة ما يأخذه منهم، وله وكيل عنه مستأمن في دارنا يقيم في بلاد السواحل الإسلامية بإذن السلطان يقبض من التجار مال السوكرة، وإذا هلك من مالهم في البحر شيء يؤدي ذلك المستأمن للتجار بدلَه تماماً. والذي يظهر لي أنه لا يحل للتاجر أخذ بدل الهالك من ماله؛ لأن هذا التزام ما لا يلزم.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب