021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خاوند کا بیوی کو قبرمیں اتارنا
62806جنازے کےمسائلمردے کو غسل دینے اوردفنانے کا بیان

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خاوند اپنی بیوی کو قبر میں اتارسکتاہے یا نہیں جبکہ دیگر محارم رشتہ دار موجود ہوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں بہتر یہ ہے کہ محارم ہی عورت کو قبر میں اتاریں۔بوقت ضرورت خاوند بھی مدد کرسکتاہے۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الکاسانی رحمہ اللہ تعالی:" وذو الرحم المحرم أولى بإدخال المرأة القبر من غيره ؛ لأنه يجوز له مسها حالة الحياة فكذا بعد الموت ، وكذا ذو الرحم المحرم منها أولى من الأجنبي. ولو لم يكن فيهم ذو رحم فلا بأس للأجانب وضعها في قبرها." (بدائع الصنائع:2/486،دار الكتب العلمية، بيروت) فی الفتاوی الہندیۃ:" وذو الرحم المحرم أولى بإدخال المرأة من غيرهم، كذا في الجوهرة النيرة ،وكذا ذو الرحم غير المحرم أولى من الأجنبي،فإن لم يكن فلا بأس للأجانب وضعها." (1/166،دار الفکر،بیروت)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب