جس بندے نے جعلی سند دکھا کر نوکری کی ہے، اس کی کمائی کیسی ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جعلی کاغذات سے ملازمت حاصل کرنابلاشبہ جھوٹ اور دھوکہ ہے، تاہم اگر یہ بندہ مطلوبہ کام کی پوری صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام بھی دے سکتا ہو، تو ایسی صورت میں اس ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کے لیے حلال ہوگی، ورنہ نہیں۔