ایک بندہ دیر سے نماز میں شریک ہوا۔ جب امام نے نماز ختم کر لی تو یہ کھڑا ہوگیا اور اپنی نماز مکمل کرنے لگا۔ اتنی دیر میں ایک تیسرا بندہ آیا اور اس کی نماز میں شریک ہوگیا۔ کیا اس صورت میں امام بننا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مسبوق کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں ہے، دوبارہ ادا کرے۔
حوالہ جات
ذکر فی الفتاوی الھندیۃ: " وكذا لا يصح اقتداء الأمي بالأخرس والكاسي بالعاري والمسبوق في قضاء ما سبق بمثله كذا في فتاوى قاضي خان. "