اگر میری فرض نماز جماعت سے رہ جائے تو کیا میں اپنی بیوی کے ساتھ گھر پر جماعت کر سکتا ہوں ؟ ایسے کرنے سے جماعت کا ثواب ملے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر کسی عذر کی وجہ سے مسجد کی جماعت رہ جائے اور کسی اور مسجد میں بھی ملنے کا امکان نہ ہو تو بیوی کے ساتھ گھر پر جماعت کرنا جائز بلکہ بہتر ہے۔ البتہ خاتون کو پچھلی صف میں کھڑا کرے برابر میں نہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الکاسانی رحمہ اللہ تعالی: "ولنا: ما روى عبد الرحمن بن أبي بكر عن أبيه رضي اللہ عنهما: أن رسول الله صلى اللہ عليه وسلم خرج من بيته ليصلح بين الأنصار لتشاجر بينهم، فرجع وقد صلى في المسجد بجماعة، فدخل رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم في منزل بعض أهله، فجمع أهله فصلى بهم جماعة؛ ولو لم يكره تكرار الجماعة في المسجد لما تركها رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم مع علمه بفضل الجماعة في المسجد. " (بدائع الصنائع: 1/ 153)
قال الإمام ابن عابدين رحمہ اللہ: "ولنا: أنه عليه الصلاة والسلام كان خرج ليصلح بين قوم، فعاد إلى المسجد وقد صلى أهل المسجد، فرجع إلى منزله فجمع أهله وصلی. ولو جاز ذلك لما اختار الصلاة في بيته على الجماعة في المسجد؛ ولأن في الإطلاق هكذا تقليل الجماعة معنى؛ فإنهم