ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی
سوال
پلاٹ کی خرید وفرخت کن صورتوں میں استصناع اور کن صورتوں میں بیع شمار ہوگی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صرف پلاٹ کی خرید وفروخت استصناع نہیں ہے ؛ کیونکہ استصناع کے لیے ضروری ہے کہ مبیع ایسی چیز ہو جس میں صنعت (بنانے کا عمل) پایا جاتا ہو۔ البتہ اگر بائع سے پلاٹ پر مکان یا کوئی اور تعمیر بنواکر خریدا جائے تو وہ بیعِ استصناع شمار ہوگی۔