021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیرقانونی طریقےسےبجلی حاصل کرنا
61715اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے جدید مسائل

سوال

ہم ایک کچی بستی میں رہتےہیں اورہماری طرف زیادہ ترلائٹ نہیں ہوتی،کیونکہ بجلی کی تاریں کمزور ہیں جب ٹوٹتی ہیں توکے سی بجلی بنانے میں دیرلگاتی ہے،توکیا ہم مسجدمیں بجلی کی بحالی کےلیےدوسری پٹی سے بجلی کی تار کھینچ کرلاسکتےہیں؟ہماری پٹی کےلوگوں نے سہولت کےلیےوہاں سے کنکشن لیاہےاورجب ایک طرف بجلی نہ ہو تودوسری طرف کی بجلی استعمال کرتےہیں اور کےسی والے بھی کچھ نہیں کہتے۔ جوابِ تنقیح:کے سی نےہمارے بجلی کےمیٹروں کا کنکشن توہماری پٹی میں لگےہوئےپولوں سے کیاہے،لیکن ہماری پٹی کےزیادہ ترلوگوں نے الگ سےتارخریدکردوسری پٹی سےبھی کنکشن کیا ہےاوریہ تارمیٹر سےالگ ہوتاہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حکومت کی طرف سےباضابطہ بجلی کی سہولت ملنےکےباوجوداپنی طرف سےالگ بجلی کے استعمال کےلیےغیر قانونی طریقےسےبجلی لیناجائزنہیں ہے ۔
حوالہ جات
قال عبد الله بن محمود ، مجد الدين أبو الفضل الحنفي رحمہ اللہ: وإذا خالف صار غاصبا ؛لأنه تصرف في ملك الغير بغير رضاه ،فكان غاصبا. )الاختيار لتعليل المختار :3/ 20) قال الکاسانی رحمہ اللہ:ولا يجوز التصرف في ملك الغير بغير إذنه. (البدائع:2/ 234) قال ابن نجیم رحمہ اللہ:إذ التصرف في ملك الغير حرام حقا لله تعالى ،وللمالك. (البحر الرائق : 4/ 166)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب