021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خلاف سنت امور کی پہچان
62268/57سنت کا بیان (بدعات اور رسومات کا بیان)متفرّق مسائل

سوال

کون کون سے امور ایسے ہیں جنہیں خلافِ سنت کریں تو آدمی گناہ گار نہیں ہوتا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جاننا چا ہیے کہ دو قسم کے افعال ہیں ، ایک خلافِ سنت اور دوسرا عدمِ سنت۔ وہ افعال جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عبادت کے طور پر کئے ہیں ان کے برعکس عمل کرنا خلافِ سنت کہلائے گا اور اس پرانسان گناہ گار ہوگا۔ دوسرا وہ افعال جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں،ایسے افعال عدمِ سنت کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان کو اسی طرح کرنا چاہیے جیسے اس علاقہ میں عرف ہو، اس کو خلافِ سنت نہیں کہا جائے گا۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب