سوال: ۴۔ اگر زید طب کی کمپنیوں سے ادویات حاصل کرنے کے لئے کسی ڈاکٹر کا اجازت نامہ استعمال کرے تو کیا یہ درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
حکومت کا دیا ہوا اجازت نامہ صرف وہی شخص استعمال کر سکتا ہے جس کوجاری کیاگیا ہے، اگر کوئی اور اس اجازت نامہ کا استعمال کرے گا تو یہ قانوناً جرم ہے۔
جواز کی صورت یہ ہو سکتی ہے کہ زید کسی لائسنس والے ڈاکٹر کو اپنے میڈیکل سٹور میں شریک کرے اور اس ڈاکٹر کے وکیل کی حیثیت سےادویات خریدنے کے لئے اس لائسنس کو استعمال کرے۔