021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حرام کی کمائی کا حکم/پیٹرول میٹر کی سیٹنگ خراب کرکے زیادہ کمائی گئی رقم کاحکم
62604جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

ایک دوست پٹرول پمپ میں کام کرتا تھا، اس دوران بہت مرتبہ ایسا کیا ہے کہ پٹرول میٹر میں کچھ سیٹنگ کرکے پٹرول کی مقدار کم کردیتا تھا اورقیمت پوری وصول کرکے اپنا خرچہ نکال لیتا۔ اب اسے احساس ہو گیا ہے، تو اس رقم کو کیسے واپس کیا جائے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جن لوگوں سے اضافی رقم لی ہے اگر یہ بندہ ان لوگوں کو جانتا ہے تو ضروری ہے کہ ان کو یہ رقم واپس کر دے، البتہ اگر ان لوگوں نہیں جانتا تو اس رقم کو ان کی طرف سے صدقہ کر دے ۔ یہ بات ملحوظ رہے کہ ایسا عمل گناہ کبیرہ ہے، جس پر استغفار اور توبہ کرناضروری ہے۔
حوالہ جات
حاشية رد المحتار - (ج 5 / ص 220) والحاصل: أنه إن علم أرباب الاموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه ۔۔۔ الدر المختار للحصفكي - (ج 5 / ص 212) والاصل أن المستحق بجهة إذا وصل إلى المستحق بجهة أخرى اعتبر واصلا بجهة مستحقة إن وصل إليه من المستحق عليه، وإلا فلا.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب