021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر شرعی چیز بیچنے میں مدد کرنا
62469/57خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

سوال: خالد ایک مشہور سپر سٹور میں ملازم ہے، اس سٹور میں شراب بھی بیچی جاتی ہے اور بعض اوقات خالد کسٹمر کو شراب اٹھا کر بھی دیتا ہے۔ ایسے سٹور میں ملازمت کرنا جائز ہے یا نہیں ؟؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مذکورہ جنرل اسٹور میں بیچی جانے والی اکثر اشیاء جائزاور حلال ہوں، تو زید کے لئے اس اسٹور میں کام کرنا درست ہے اور جائز کام انجام دینے کی اجرت بھی اس کے لئے حلال ہے۔ زید کے لئے گاہک کو شراب اور دیگر حرام اشیاء فراہم کرنے سے حتی الامکان اجتناب کرنا لازم ہے۔البتہ اگر مجبوری میں گاہک کو شراب یا دیگر حرام اشیاء اٹھاکر دینی پڑجائے تو اس کے عوض ملنے والی اجرت(جتنا وقت اس کام میں لگا ہے،اس حساب سے اتنی رقم) ثواب کی نیت کےبغیر صدقہ کردیں اور توبہ و استغفار کرکے اس سے بہتر کوئی جائز ملازمت حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے جس میں یہ حرام کام نہ کرنا پڑتا ہو۔
حوالہ جات
تحفة الأحوذي شرح جامع الترمذي - (ج 8 / ص 34) لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الخمر عشرة: عاصرها ومعتصرها وشاربها وحاملها والمحمولة إليه وساقيها وبائعها وآكل ثمنها والمشتري لها والمشتراة له تحفة الأحوذي شرح جامع الترمذي - (ج 8 / ص 36) (وبائعها) أي عاقدها ولو كان وكيلاً أو دلالاً (والمشتري) أي للشرب أو للتجارة بالوكالة أو غيرها شرح سنن الترمذي - (ج 20 / ص 159) (والمحمولة إليه) أي من يطلب أن يحملها أحد إليه (وبائعها) أي عاقدها ولو كان وكيلاً أو دلالاً
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب