021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
NGOs کی دی ہوئی اشیا کا حکم
61350ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

ہمارے گاؤں میںN.G.O اے ٹی ایم کارڈ اور راشن وغیرہ دیتے ہیں اسکا استعمال کرنا کیسا ہے؟ اسطرح گاڑیوں وغیرہ جس چیز میں اس طرح کی صورت ہو اس کے بارے میں بیان کریں اس طرح اگر یہ پیسہ سود میں آتا ہے ۔ تو ہم بیمار ہے ٹھیک نہیں کمانے کا نہیں ہوں تو میں یہ پیسے کس طرح کس نام سے لے لو جائز ہوگا خیرات سے ،صدقہ سے، زکواة سے، اچھائی سے ،بخشش سے ،یا اللہ کے نام سے۔صاف بیان کریں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرغیرمسلم مسلمان کا ما لی تعاون کرے تو اگر اس میں مسلمان کے لیے کسی قسم کے دینی نقصان کا اندیشہ نہ ہو تواس کے لیے وہ رقم لینا اور استعمال کرنا جائز ہے۔ N.G.Os اکثر مسلمانوں اور غیر مسلم دونوں کے دیے ہوئے چندوں پر چلتی ہیں۔ لہذا N.G.Os کا دیا ہوا راشن اور استعمال کی دیگر اشیاء لینا جائز ہے۔بشرطیکہ لینے والا ان کی شرائط کے مطابق مستحق ہو اور کسی دینی نقصان کا اندیشہ بھی نہ ہو ۔
حوالہ جات
دلائل النبوة للبيهقي (4/ 166) عن أبي هريرة أن امرأة من اليهود أهدت إلى رسول الله شاة مسمومة فقال لأصحابه أمسكوا فإنها مسمومة فقال ما حملك على ما صنعت قالت أردت أن أعلم إن كنت نبيا فسيطلعك الله عليه وإن كنت كاذبا أريح الناس منك قال فما عرض لها رسول الله واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب