021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
موبائل کمپنی کااکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پرصارفین کومفت منٹ اورایس ایم ایس کی سہولت دینا
62136خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

موبائل کمپنیاں جاز اور ٹیلی نار اپنے جاز یا ٹیلی نار اکاونٹ میں پیسے رکھنے کے روزانہ منٹ دیتی ہیں۔اکاونٹ میں ہزار رکھنے پر 30 منٹ اور 30 ایس ایم ایس،اور12000ہزار رکھنے پر 60 منٹ اور 60 ایس ایم ایس،مفت ملتے ہیں کیا یہ جائز ہے۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ ناجائز ہے اور سود ہے اگر آپ اکاونٹ میں پیسے نہ رکھے تو پھر آپ کو کوئی منٹ یا ایس ایم ایس نہیں ملے گا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے اس لیےکہ ہماری ہر کال پر کمپنی 20 پیسے کاٹتی ہے ۔یہ جائز ہے یا نا جائز ہے تفصیل سے وضاحت کرے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موبائل کمپنیاں چونکہ یہ سہولت صرف ان صارفین کو مہیاں کرتی ہے جن کے اکاونٹ میں رقم موجود ہوں۔چونکہ وہ رقم قرض ہوتی ہے اور قرض پر کسی قسم کا نفع حاصل کرنا چاہے وہ زیادہ ہو یا کم ، سود میں شامل ہوتا ہے اس لیے کمپنی کے لیے فری منٹ اور ایس ایم ایس دینا اور صارف کا یہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے اگرچہ وہ فی کال بیس پیسے کاٹے ۔کیونکہ کمپنی ان صارفین کو عام ریٹ سے سستی کال صرف اس وجہ سے مہیاں کر رہی ہے کہ ان کے پیسے کمپنی کے اکا ونٹ میں ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب