بعض علاقوں میں چائنیز کام کرتے ہیں جو کتے بھی کھاتے ہیں،اگر کسی کے بارے میں یہ یقین ہو کہ وہ کھانے کے لیے ہی کتا خرید رہا ہے تو اس کو کتا بیچنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر کسی کے بارے میں یہ یقین یا غالب گمان ہو کہ وہ کتا کھانے کے لیے ہی خرید رہا ہے تو اس کو کتا بیچنا جائز نہیں ہے ۔
حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (2/ 286(
بيع السلاح في أيام الفتنة
قوله (ويكره بيع السلاح في أيام الفتنة) معناه ممن يعرف أنه من أهل الفتنة كالخوارج والبغاة لأن في ذلك معونة علينا
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 268(
(ويكره) تحريما (بيع السلاح من أهل الفتنة إن علم) لأنه إعانة على المعصية