03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی کی معلومات چرانے کی صورت میں ضمان
62848اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

اگر کسی کمپنی کے ملازم اپنی کمپنی کی خفیہ معلومات کسی اور کمپنی کو بتا دے جس کی وجہ سے کمپنی کی خرید و فروخت میں کمی آ جائے یا کمپنی کا کوئی اور نقصان ہو جائے تو کیا ملازم پر اس کا تاوان آئے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمپنی کے ملازم کے لیے کمپنی کی معلومات کسی اور کو دینا کمپنی کے ساتھ خیانت ہے جو کہ کمپنی کے ملازم کے لیے حرام ہے،اور اگرکمپنی کے ملازم نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہو تو اس صورت میں وہ کمپنی کو ہونے والے براہ راست اور حقیقی نقصان کا ضامن ہو گا۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 70) (قوله ولا يضمن ما هلك في يده) أي بغير صنعه بالإجماع، وقوله أو بعمله: أي المأذون فيه، فإن أمره بعمل فعمل غيره ضمن ما تولد منه تتارخانية. الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 602) وكذا الأصل أيضا أن المتسبب ضامن إذا كان متعديا، وإلا لا يضمن والمباشر يضمن مطلقا، كما يظهر من الفروع رحمتي
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب