03182754103,03182754104

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرض دینے کے بجائے خریدوفروخت کامشروط معاملہ کرنا
63739خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

زید کو پیسوں کی ضرورت ہے۔ وہ عمر کے پاس جاتاہےاوراپنی ضرورت بتاتاہے۔ لیکن عمر اس کو قرض دینے سے انکار کر دیتاہے۔ چنانچہ زیدکہتاہے کہ تم میری یہ بائیک 2000ہزار کی خرید لو (بائیک کی بازاری قیمت 2000ہے)۔ اگلے مہینے جب پیسوں کا بندوبست ہوجائے گا تو میں تم سے بائیک2100 میں خرید لوں گا۔ کیا اس طرح کا معاملہ کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ معاملہ جائز نہیں۔ کیونکہ اس میں ایک سودے میں دوسرے سودے کی شرط رکھی گئی ہے،جس میں پہلے خریدار کا اضافی فائدہ ہے، جو کہ شرط فاسد ہے۔ نیز یہ معاملہ ایک واضح سودی حیلہ ہے جو کہ ناجائز ہے۔ اس معاملہ کی جائز صورت یہ ہے کہ قرض کا معاملہ دوبارہ خریداری کی شرط کے بغیر کیا جائے، پھر اگر اتفاقاً زید اس سے اپنی بائیک کم وبیش قیمت میں خرید لے، تو یہ معاملہ جائز ہوگا۔
حوالہ جات
تحفة الفقهاء (2 / 52): ولو شرطا شرطا لا يقتضيه العقد ولا يلائمه ولا يتعارفه الناس وفيه منفعة لأحد العاقدين بأن اشترى حنطة على أن يطحنها البائع أو ثوبا على أن يخيطه البائع أو اشترى حنطة على أن يتركها في دار البائع شهرا ونحو ذلك فالبيع فاسد۔ الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1 / 189): أما إذا اشترط تركها على رءوس النخل فسد البيع لأنه شرط لا يقتضيه العقد وهو شرط شغل ملك الغير وهو صفقتان في صفقة واحدة وهو إعارة أو إجارة في بيع وفيه منفعة لأحد المتعاقدين لأن المشتري شرط لنفسه زيادة مال يحصل له سوى ما دخل تحت البيع من مال البائع
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب