مسجد کےچندہ سے گیزر اور جنریٹر خریدا جاسکتا ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آج کل گیزر اور جنریٹر مسجد کے مصالح میں داخل ہوگیا ہے،کسی علاقے میں مساجد قریب قریب ہوں تو لوگ اس مسجد میں نماز پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں گرمیوں میں جنریٹر اور سردیوں میں گرم پانی کے لیے گیزر ہو، جہاں یہ سہولیات نہ ہوں وہاں نماز پڑھنے کے لیے جانے سےکتراتے ہیں، اس لیے مسجد کے چندہ سے گیزر اور جنریٹر خریدنا جائز ہے۔
حوالہ جات
البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري (5 / 232):
يجوز أن ينفق من مال المسجد على قناديله وسرجه والنفط والزيت اه۔