بعض لوگ کہتے ہیں کہ مال جمع کرنا دنیا کی محبت اور آخرت کی فکرنہ ہونے کی علامت ہے۔ مال جمع کرنا مسلمان کے شان کے خلاف ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یہ بات غلط ہے۔صحیح بات یہ ہے کہ مال جمع کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف نہیں ہے۔ مال جمع کرنا حضورﷺ سے ثابت ہے۔ البتہ جو مال جمع کیا ہے وہ نصاب کے بقدر ہوتواس کی زکاۃ نکالنا ضروری ہے۔
حوالہ جات
الفتاوى الهندية (5 / 349):
أن النبي - صلى الله عليه وآله وسلم - ادخر قوت عياله سنة كذا في خزانة المفتين.