ہم سنتے آئے ہیں کہ نہار منہ پانی پینا صحت کیلئے بہت مفید ہے مگر بعض لوگوں کی تحقیق کے مطابق نہار منہ پانی نہیں پینا چاہیے براہ کرم رہنمائی فرمائیں؟؟؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
نہار منہ پانی پینے یا نہ پینے کا تعلق طبی امور سے ہے اور شرعا نہار منہ پانی پینا مباح ہے۔
البتہ ماہرین طب کے نزدیک بعض امراض میں ایک مخصوص طریقہ کے تحت اگر نہار منہ پانی پیا جائے تو وہ مفید ہوتا ہے ،تاہم عام حالات میں اسکا پینا نقصان دہ ہے جیسا کہ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب نے بہشتی زیور میں لکھا ہے۔
بھشتی زیور حصہ نہم 397
"سوتے اٹھ کر فورا پانی نہ پیو خاص کر سردی کے زمانہ میں اگر ٹھنڈا پانی مت پیا کرے اگر مجبوری کی وجہ سے پیاس کی وجہ سے پینا بھی ہو تب ایک ایک گھونٹ کے پیو اس دوران ناک سے سانس مت لو۔"