ج- اس جائیداد کا کچھ حصہ کرائے پر دیا ہوا ہےاور کچھ "ز" کے بچے چلا رہے ہیں۔ جو حصہ "ز" کے بچوں کے زیرِ تصرف ہے اس پر ہونے والے کاروبار میں "ز" کے بیٹے ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی وغیرہ سے بھی کام لیتے ہیں۔ کیا اس جائیداد سے آمدنی لینا حرام ہے یا حلال؟ حلال ہے تو کون سا حصہ اور کس کے لیے اور حرام ہے تو کون سا حصہ اور کس کے لیے؟ یا مطلقاً؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اوپر ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر مذکورہ جائیداد "ش" کی ملکیت میں آگئی ہو تو اس کے مرنے کے بعد اُسی کی اولاد میں تقسیم ہوگی اس میں "ز" کے بیٹوں کا حصہ نہ ہوگا۔ نیز کاروبار میں یقینی ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی سےحاصل کی گئی آمدنی کے بقدر حرام ہوگی، باقی آمدنی پر اس سے فرق نہیں پڑے گا۔