021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹیلی فون پر تین طلاق دینا
67795طلاق کے احکامتین طلاق اور اس کے احکام

سوال

ایک آدمی نے اپنی دوسری بیوی کو پہلی بیوی اور بچوں کے اصرار سے ٹیلی فون پر تین بار طلاق دی،پہلی بار بیوی کا نام لیکر،دوسری اور تیسری بار صرف" طلاق دی "کہا ،کیا یہ مکمل تین طلاقیں ہو گئیں ہیں؟

نیز کسی مسلک کے علماء کے کہنے پر کچھ دن بعد بیوی سے رجوع کرلیا  اور ہمبستری بھی کر لی اوراکھٹے رہ رہے ہیں ۔براہ کرم  دینی رہنمائی فرمائیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ بالا صورت میں تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں۔لہذااس شخص اوراس کی سابقہ بیوی کااکھٹے رہنا اور ازدواجی تعلقات اختیار کرنا حرام اور زنا ہے، ان دونوں پر فرض ہے کہ علیحدگی اختیار کریں ،اس مسئلہ پر ائمہ اربعہ کا اجماع ہے،لہذا آج کل کے کچھ علماءکےفتوی سے یہ حرام حلال نہ ہو گا۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الکاسانی رحمہ اللہ تعا لی: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا، حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله عز وجل :{فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة. (بدائع الصنائع:3/187) قال العلامۃ المرغینانی رحمہ اللہ تعالی: ويقع طلاق كل زوج إذا كان عاقلا بالغا ،ولا يقع طلاق الصبي والمجنون والنائم؛ لقوله عليه الصلاة والسلام :"كل طلاق جائز إلا طلاق الصبي والمجنون "،ولأن الأهلية بالعقل المميز وهما عديما العقل ،والنائم عديم الاختيار.(الھدایۃ:1/224) قال العلامۃ السغدی رحمہ اللہ تعالی:أحدها :أن يقول لها: أنت طالق أو أنت طالق واحدة ،أو أنت طالق اثنتين أو أنت طالق ثلاثا، أو أنت الطلاق أو طلقتك أو يا مطلقة، فهذه الألفاظ لا تحتاج إلى النية ،والنية فيها لا تعمل شيئا. (النتف:1/327)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب