70462 | زکوة کابیان | مستحقین زکوة کا بیان |
سوال
کیا بھائی اپنے بھائی کو زکوۃ دے سکتا ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر بھائی مستحقِ زکوۃ ہو، یعنی صاحبِ نصاب اور ہاشمی نہ ہو تو اسے زکوۃ دینا جائز بلکہ اولیٰ ہے کہ اس میں زکوۃ کی ادائیگی کے ساتھ صلہ رحمی بھی ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار (2/ 346):
( و ) لا إلى ( من بينهما ولاد ) ولو مملوكا لفقير ( أو ) بينهما ( زوجية ) ولو مبانة.
رد المحتار (2/ 346):
وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء، بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة.
عبداللہ ولی غفر اللہ لہٗ
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
17/ربیع الاول/1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبداللہ ولی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |