021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کمپنی کا موبائل اکاؤنٹ میں ایک خاص رقم رکھنےپر نفع دینےکی شرط لگانا
70437سود اور جوے کے مسائلمختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان

سوال

بعض اوقات موبائل کمپنی والےیہ میسج کرتے ہیں کہ اپنےموبائل اکاؤنٹ میں اتنی رقم جمع کریں توآپ کو مخصوص رقم ملےگی۔کیا یہ رقم لینا جائز  ہے؟اور اگر کوئی ایسا کرکےوہ رقم وصول کر لےتو اس رقم کا کیا کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کمپنی کا نفع کوموبائل اکاؤنٹ میں ایک خاص رقم رکھنےکےساتھ مشروط کرنا قرض پر مشروط نفع ہے جو کہ سود ہونےکی وجہ سےشرعاً ناجائز وحرام ہے۔لہذا اگر کسی نے یہ اضافی رقم وصول کرلی ہےتو اس پر لازم ہےکہ اتنی رقم کو بلانیت ثواب صدقہ کرے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)
وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام
البناية شرح الهداية (8/ 493)
قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: «كل قرض جر نفعا فهو ربا»

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

  سید قطب الدین حیدر

 دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید قطب الدین حیدر بن سید امین الدین پاشا

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب