70636 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ زیرناف بالوں کی حد کیاہے،میں اس حوالہ سے کافی تذبذب کاشکارہوں،کیازیرناف بالوں میں پچھلی شرمگاہ کی صفائی بھی ضروری ہے،معذرت کے ساتھ بات حیا کے خلاف ہے لیکن شرعی مسئلہ ہے براہ کرم راہنمائی فرمادیجئے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
پیڑو کی ہڈی کی ابتداء سے لیکر پیشاب اورپاخانہ کی جگہ اوراس کے اطراف سمیت رانوں کاوہ حصہ جہاں تک نجاست لگنے کاامکان ہو اس جگہ تک بالوں کی صفائی کی جائے۔
حوالہ جات
فی الطحطاوي على مراقي الفلاح (ج 1 / ص 342):
العانة هي الشعر الذي فوق الذكر وحواليه وحوالي فرجها ويستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن يعلق به شيء من النجاسةالخارجة فلا يتمكن من إزالته بالاستجمار.
وفی رد المحتار (ج 2 / ص 529):
والعانة: الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة، ومثلها شعر الدبر بل هو أولى بالازالة لئلا يتعلق به شئ من الخارج عند الاستنجاء بالحجر.
۔۔۔۔۔
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |