021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ویب سائٹس پر کانٹینٹ لکھنے اور ان کی اجرت لینے کا حکم
70822خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کسی ویب سائٹ پر مواد لکھنا درست ہے؟ ویب سائٹس کو لکھنے کے لیے لوگ درکار ہوتے ہیں۔ وہ کانٹینٹ رائٹرز سے رابطہ کرتے ہیں اور مختلف موضوعات پر لکھنے کا کہتے ہیں۔ ان تحریروں پر عموماً کسی کا نام نہیں ہوتا یا ویب سائٹ کے مالک کا نام ہوتا ہے لیکن لکھی کانٹینٹ رائٹرز نے ہوتی ہیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عرف یہ ہے کہ ویب سائٹس پر لکھی گئی تحریر پر کسی کا بھی نام ہو یا وہ کسی  نے بھی لکھی ہوں، وہ ویب سائٹ کی تحریر سمجھی جاتی ہیں۔ لہذا سوال میں مذکور صورت میں ویب سائٹس کے لیے آپ لوگوں کا لکھنا اور اس کی اجرت لینا شرعاً درست ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 5/ جمادی الاولی 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب