71509 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
وراثت کی تقسیم کیوں ضروری ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وراثت کی تقسیم اس لیے ضروری ہے کہ ہر وارث کو اس کا شرعی حصہ مل جائے،کیونکہ جب انسان کا انتقال ہوجاتا ہے تو وفات کے وقت اس کی ملک میں موجود تمام اشیاء یعنی سونا،چاندی،نقدی،مال تجارت،جائیداد اور اس کے علاوہ جو بھی چھوٹا بڑا سامان اس کی ملک میں ہوتا ہے سب اس کی وفات کے وقت زندہ اس کے شرعی ورثہ کی مشترکہ ملکیت میں آجاتی ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
21/جمادی الثانیہ1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |