71603 | جائز و ناجائزامور کا بیان | ناخن ،مونچھیں اور ،سر کے بال کاٹنے وغیرہ کا بیان |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارےمیں کہ
جسم شرمگاہ کے بال کاٹنے کی حدود کی وضاحت کریں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
زیرناف جن بالوں کا مونڈنا ضروری ہے اس کی ابتدا مثانہ کے نیچے پیڑو کی ہڈی سے ہوتی ہے، جہاں سے مخصوص قسم کے گھنے بال اگتے ہیں، یہاں سے لے کر اعضاء ثلاثہ اوران کے ارد گرد نیز رانوں کے وہ بال جن کے ملوث ہونے کا خطرہ ہے ان کا صاف کرنا ضروری ہے، اسی طرح دبر کے بالوں کا بھی صاف کرنا جس حد تک ہوسکےضروری ہے:
حوالہ جات
وفی الشامیة:
"والعانة: الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة، ومثلها شعر الدبر، بل هو أولى بالإزالة؛ لئلايتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر". (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الحج، فصل في الإحرام و صفة المفرد، (2/481) ط: سعید) فقط واللہ اعلم
وفی الھندیة:
وَيَحْلِقَ عَانَتَهُ.... وَيَبْتَدِئُ في حَلْقِ الْعَانَةِ من تَحْتِ السُّرَّةِ وَلَوْ عَالَجَ بِالنُّورَةِ في الْعَانَةِ يَجُوزُ( الشيخ نظام وجماعة من علماء الهند، الفتاويى الهندية، 5: 358، بيروت: دارالفکر)
وفی شرح النووي علی مسلم
وأما الاستحداد فهو حلق العانة، سمي استحداداً؛ لاستعمال الحديدة وهي الموسى، وهو سنة، والمراد به
نظافة ذلك الموضع، والأفضل فيه الحلق، ويجوز بالقص والنتف والنورة، والمراد بالعانة: الشعر الذي فوق ذكر الرجل وحواليه وكذاك الشعر الذي حوالي فرج المرأة". (شرح النووي علی مسلم، کتاب الطهارة، باب خصال الفطرة (3/148) ط: دار إحياء التراث العربي – بيروت)
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
26/6/1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |