021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
فجر کے بعد ممنوع وقت میں قرآن کریم کی تلاوت کرنا
71797نماز کا بیاناوقاتِ نمازکا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

فجر کے بعد جب نماز کا ممنوع وقت ہوتا ہے، اُس وقت قرآن کریم کی تلاوت کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ اور کیا اُس وقت میں وظائف و اذکار وغیرہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نمازِ فجر کے بعد سے سورج طلوع ہونے تک صرف نفل نماز پڑھنا ممنوع ہے، بقیہ تمام اعمال اُس وقت میں ادا کیے جاسکتے ہیں۔ لہذا اُس وقت قرآنِ کریم کی تلاوت کرنا اور وظائف و اذکار پڑھنا جائز ہے۔ البتہ عین طلوعِ آفتاب اور اُس کے کچھ دیر بعد تک کے وقت میں قرآن کریم کی تلاوت نہ کرنا بہتر ہے، بلکہ اِس کے بجائے درود شریف پڑھ لیا جائے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: (وكره نفل) قصدا ولو تحية مسجد (وكل ما كان واجبا) لا لعينه، بل (لغيره) وهو ما يتوقف وجوبه على فعله، (كمنذور، وركعتي طواف) وسجدتي سهو (والذي شرع فيه) في وقت مستحب أو مكروه، (ثم أفسده و) لو سنة الفجر (بعد صلاة فجر و) صلاة (عصر)، ولو المجموعة بعرفة (لا) يكره (قضاء فائتة و) لو وترا أو (سجدة تلاوة وصلاة جنازة. (الدر المختار مع رد المحتار: 1/375)
قال جماعۃ من العلماء رحمھم اللہ تعالی: تسعة أوقات يكره فيها النوافل وما في معناها، لا الفرائض... ومنها: ما بعد صلاة الفجر قبل طلوع الشمس. (الفتاوی الھندیۃ: 1/53)
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: وفيه عن البغية: الصلاة فيها على النبي صلی اللہ علیہ وسلم أفضل من قراءة القرآن وكأنه؛ لأنها من أركان الصلاة، فالأولى ترك ما كان ركنا لها.(الدر المختار مع رد المحتار: 1/374)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

1/رجب /1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب