021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوزوکی کمپنی سے بک کرائی گاڑی قبضہ سے پہلے کسی اور کو فروخت کرنا
71690خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

میں نے ایک کار سوزوکی کمپنی سے ایک ڈیلر کے زیر اہتمام بک کروائی، کار سوزوکی کمپنی نے میرے نام کی رسید پر ڈیلر کو دے دی۔ کیا میں یہ کار کسی اور کو فروخت کر سکتا ہوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب تک کار پر خریدار خود قبضہ نہ کرے، تب تک آگے فروخت کرنا جائز نہیں۔ ڈیلر بھی تو کمپنی کا ایجنٹ ہوتا ہے، اس کے قبضے سے بیع مکمل نہیں ہوتی۔ صرف رسید پر قبضہ کرنے یا ڈیلر کے قبضہ کرنے کے بعد آگے فروخت کرنا بیع قبل القبض ہے، جو کہ ناجائز ہے۔

حوالہ جات
مسند أبي حنيفة رواية أبي نعيم (ص: 267)
عن عتاب بن أسيد، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعثه إلى أهل مكة، فقال: «انطلق إلى أهل مكة انههم عن أربع خصال: عن بيع ما لم يقبضوا، وعن ربح ما لم يضمنوا، وعن شرطين في بيع، وعن بيع وشرط»
المبسوط للسرخسي (13/ 8)
المنقولات لا يجوز بيعه قبل القبض عندنا...وحجتنا ما روي عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه نهى عن بيع ما لم يقبض الخ

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

04/07/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب