71863 | پاکی کے مسائل | وضوء کی سنتیں،آداب اور مکروہات |
سوال
عورت کو سر کا مسح کرتے ہوئے بالوں سے ہاتھ پیچھے سے آگے لانا مشکل ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں سر کے مسح کا صحیح طریقہ کیا ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سر کے مسح کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ دونوں ہتھیلیاں انگلیوں سمیت پیشانی کے بالوں پر رکھ کر پیچھے گدی کی طرف لے جائے اور ہاتھ اٹھائے بغیر کان کا مسح بھی کرلے۔ لہذا ہاتھوں کو دوبارہ آگے کی طرف لانا کوئی ضروری نہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: والأظهر أن يضع كفيه وأصابعه على مقدم رأسه ويمدهما إلى القفا على وجه يستوعب جميع الرأس، ثم يمسح أذنيه بأصبعيه. اهـ. وما قيل من أنه يجافي المسبحتين والإبهامين ليمسح بهما الأذنين والكفين ليمسح بهما جانبي الرأس خشية الاستعمال، فقال في الفتح: لا أصل له في السنة؛ لأن الاستعمال لا يثبت قبل الانفصال، والأذنان من الرأس. (رد المحتار: 1/121)
قال العلامۃ الطحطاوي رحمہ اللہ تعالی: وما في الخلاصة وغيرها من أنه يضع على مقدم رأسه من كل يد ثلاثة أصابع ويمسك إبهاميه وسبابتيه ويجافي بطن كفيه، ثم يضع كفيه على جانبي رأسه، ففيه تكلف ومشقة، كما في الخانية، بل قال الكمال: لا أصل له في السنة.(حاشیۃ الطحطاوي: 72)
صفی ارشد
دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی
5/رجب/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |