021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز جنازہ میں موبائل فون کے ذریعہ تکبیرات کی آواز کا پہنچانا
71375جنازے کےمسائلجنازے کے متفرق مسائل

سوال

امام کا جنازہ پڑھاتے ہوئے اپنے کسی مقتدی  سے کہنا کہ اسپیکر وغیرہ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اور مجمع زیادہ ہونے کی وجہ سے آواز پہچنا چونکہ ناممکن ہے ، لہذا آپ اپنے موبائل کی آواز اونچی کر لیں اورمیں  اپنا موبائل جیب میں رکھوں گا تا کہ اس کے ذریعے آپ آواز سن کر تکبیر کہو اس طرح تین آدمی مقرر کرتا ہے، ایک مجمع کے آخر میں اورایک مجمع کے درمیان اور ایک ان دونوں کے درمیان  ،کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اور کیا اس طرح پڑھا گیا نماز جنازہ  ہوجائے گا؟اگر نہیں ہوا تو کیا سب کا نہیں ہوا یا جنہوں نے اس طرح موبائل کے ذریعہ پڑھی صرف ان کا نہیں ہوا؟ اور ایسی صورت میں اس طرح کرنے والے امام کا کیا حکم ہے؟ اور کسی کا نماز جنازہ ٹھیک نہیں ہوا تو ان جنازوں کو دوبارہ پڑھا جائے گا یا کہ نہیں ؟اور اس کے تدارک کی کیا صورت ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آن لائن ( براہ راست)  ہونےکی صورت  میں موبائل فون وغیرہ چونکہ اصل آواز پہچانے اور منتقل کرنے کا آلہ ہے،نہ کہ آوازیا اصل آواز  کا عکس پیدا کرنےیا منتقل کرنےکا،لہذانماز جنازہ وغیرہ میں اس طرح دور تک آواز پہنچانا  درست ہے، اور اس عمل سے جنازے کی نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔لہذا سب نمازیوں کی نماز جنازہ درست ہوئی ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب