021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پانچ رکعات پڑھنے کا مسئلہ{ چار رکعات والی نماز میں پانچ رکعات پڑھ لیں۔ سجدہ سہو بھی نہیں کیا}
72096نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعات والی نماز میں پانچ رکعات پڑھ لیں۔ سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ کیا وقت گزرنے کے بعد اس نماز کا اعادہ ضروری ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر اس نے چوتھی رکعت پر تشہد کے بقدر قعدہ کیا تھا تو نماز ہوگئی، ورنہ فرض نماز نہیں ہوگی، لہٰذا اس  کا اعادہ ضروری ہے، چاہے اس نماز کا وقت گزر گیا ہو۔

حوالہ جات
وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی:(ولو سها عن القعود الأخير) كله أو بعضه (عاد) ويكفي كون كلا الجلستين قدر التشهد (ما لم يقيدها بسجدة)؛ لأن ما دون الركعة محل الرفض، وسجد للسهو لتأخير القعود (وإن قيدها) بسجدة عامدا أو ناسيا أو ساهيا أو مخطئا (تحول فرضه نفلا برفعه) الجبهة عند محمد،وبه يفتى.
وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: فإن قام إلى الخامسة عامدا أيضا لا تفسد ما لم يقيد الخامسة بالسجدة عندنا. (ردالمحتار: 85/2)
وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: (وإن قعد في الرابعة) مثلا قدر التشهد (ثم قام عاد وسلم) ولو سلم قائما صح؛ ثم الأصح أن القوم ينتظرونه، فإن عاد تبعوه (وإن سجد للخامسة سلموا)؛ لأنه تم فرضه. (ردالمحتار: 87/2)

محمد عبداللہ بن عبدالرشید

دارالإفتاء جامعۃ الرشید کراچی

12/ رجب المرجب/ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبد اللہ بن عبد الرشید

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب