021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دکاندار سے ادھار چیز خریدنا
72417خرید و فروخت کے احکامقرض اور دین سے متعلق مسائل

سوال

دکاندار سے ادھار کوئی چیز لے لی اور قیمت دینے کا وقت مقرر نہیں کیا، بلکہ بتایا کہ میں آپ کو ایک مہینے کے اندر اندر ادا کردوں گا تو اِس کا کیا حکم ہے؟ اور دونوں کو یقین ہے کہ ہمارا اِن پیسوں پر کوئی جھگڑا نہیں ہوگا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں ایک مہینہ کی مہلت قیمت ادا کرنے کی آخری مدت ہے، لہذا مدت معلوم ہونے کی وجہ سے یہ عقد درست ہے، البتہ اگر خریدار اِس مدت سے پہلے ادا کردے تو یہ اُس کی طرف سے احسان ہوگا اور اِس سے حکم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: (وصح بثمن حال) وهو الأصل (ومؤجل إلى معلوم) لئلا يفضي إلى النزاع. ولو باع مؤجلا صرف لشهر، به يفتى. (الدر المختار مع رد المحتار: 4/531)
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: من جهالة الأجل ما إذا باعه بألف على أن يؤدي إليه الثمن في بلد آخر، ولو قال: إلى شهر على أن يؤدي الثمن في بلد آخر جاز بألف إلى شهر، ويبطل الشرط. (رد المحتار: 4/531)
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی: قوله: (وصح بثمن حال وبأجل معلوم) أي البيع؛ لإطلاق النصوص. وفي السراج الوهاج: إن الحلول مقتضى العقد وموجبه والأجل لا يثبت إلا بالشرط. اهـ. قيد بعلم الأجل؛ لأن جهالته تفضي إلى النزاع. (البحر الرائق: 5/301)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

26/رجب/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب