021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق اور خلع کے بغیر خلاصی کا حکم
72418طلاق کے احکامخلع اور اس کے احکام

سوال

شوہر بیوی کو نہ طلاق دیتا ہے اور نہ خلع دیتا ہے اور اِس صورت میں بیوی اس سے خلاصی چاہتی ہے۔ تو پھر عورت کے لیے کیا حکم ہے؟ وہ کیا کرے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایک مرتبہ نکاح منعقد ہونے کے بعد بیوی پر فرض ہے کہ وہ اپنے خاوند کو راضی کرکے اپنا گھر آباد کرے، بغیر کسی شرعی عذر کے اپنا گھرخراب کرنا کسی صورت درست نہیں۔ عام حالات میں طلاق اور خلع کے بغیر شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ البتہ اگر کوئی غیر معمولی صورتِ حال ہے تو پوری تفصیل بھیجنے کے بعد ہی جواب دیا جاسکتا ہے۔

حوالہ جات
...

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

26/رجب/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب