021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جماعت سے پہلے نماز پڑھنے کا مسئلہ
72547نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جماعت سے پہلے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جب کسی نماز کا وقت داخل ہو جائے تو نماز ادا کرنا جائز ہوتا ہے۔ البتہ مردوں کے لیے کیونکہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا سنتِ مؤکدہ قریب بواجب کا درجہ رکھتا ہے۔ لہٰذا اگر کوئی مرد بلاعذر جماعت سے پہلے نماز ادا کر لے تو اس کی نماز تو ہوجائے گی، لیکن جماعت چھوڑنے کا گناہ ملے گا۔ لہٰذا بلاعذر جماعت کو ترک نہیں کرنا چاہیے۔ خواتین کے لیے افضل یہ ہے کہ وہ اول وقت میں نماز پڑھا کریں، لہٰذا ان کے لیے مسجد کی جماعت کا انتظار کرنا ضروری نہیں۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: الأصل في مشروعية الأذان الإعلام بدخول الوقت. (ردالمحتار: 383/1)
وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: (والجماعة سنة مؤكدة للرجال) قال الزاهدي: أرادوا بالتأكيد الوجوب إلا في جمعة وعيد فشرط.
وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: وفي النهر عن المفيد: الجماعة واجبة، وسنة لوجوبها بالسنة….. وقال في شرح المنية: والأحكام تدل على الوجوب، من أن تاركها بلا عذر يعزر، وترد شهادته، ويأثم الجيران بالسكوت عنه….. أثم بتركها مرة مبني على القول بأنها فرض عين عند بعض مشايخنا، كما نقله الزيلعي وغيره، أو على القول بأنها فرض كفاية، كما نقله في القنية عن الطحاوي والكرخي وجماعة، فإذا تركها الكل مرة بلا عذر أثموا، فتأمل. (ردالمحتار: 552/1)

محمد عبداللہ بن عبدالرشید

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

26/رجب المرجب/ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبد اللہ بن عبد الرشید

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب