021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن کاروبار کاشرعی طریقہ کار
72457خرید و فروخت اور دیگر معاملات میں پابندی لگانے کے مسائلمتفرّق مسائل

سوال

  مہربانی فرما کر مندرجہ ذیل امور پر رہنمائی فرما دیں

آن لائن کاروبار کے بارے میں رہنمائی فرما دیں، جیسے آج کل لوگوں نے ویب سائٹ اور فیس بک پر شروع کیا ہوا ہے کہ آپ ان کے پیج پر جا کر کوئی چیز پسندکرتے ہیں، وہاں بک کرتے ہیں اور بذریعہ ٹی سی وغیرہ گھر آجاتا ہے اور پیسے ڈیلوری کے وقت ہی ادا کیا جاتے ہیں یا ایڈوانس میں۔ کیا میں اس طرح کا کاروبارشروع کرسکتا ہوں؟ رہنمائی فرما دیں،
نیز مجھے اس کاروبار کو کرنے کے شرعی اصول بتادیں، مہربانی ہوگی۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آن لائن کاروبار  جائز ہے، بشرطیکہ (1)چیز کی قیمت اور اس کے کرایہ کے مد میں اخراجات پہلے سےالگ الگ متعین ہوں،نیز(2) جو چیز فروخت کی جارہی ہے، وہ فروخت کنندہ کے قبضہ اور ضمان میں آچکی ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳۰رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب