021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حق مہر کب لازم ہوتا ہے؟
72523نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

    میری بیوی نے عدالت کے ذریعہ مجھ سے طلاق مانگی تھی، لیکن میں نہیں دےرہا تھا،نا دانستہ طور پر میرے منہ سے ایسے الفاظ نکلے کہ ایک طلاق ہوگئی،تقریبا ۴ماہ تک میری بیوی سے کسی قسم کا رابطہ بھی نہیں رہا کہ رجوع ہو سکے، اب میں اس کا حق مہر دینا چاہتا ہوں ،لیکن وہ ہے بہت زیادہ، جو  میں یکمشت ادا نہیں کرسکتا۔ مہربانی فرما کر مندرجہ ذیل پر رہنمائی فرما دیں۔

الف۔ میری بیوی نے خود گھر چھوڑا،میں نے بار بار جرگے بھیجے اور رابطہ کیا،لیکن نہ آئی، جب میں نے دوسری شادی کی تو اس نے عدالت سے طلاق مانگی۔ کیا اس صورت میں وہ حق مہر کی حقدار ہے؟

ب۔ کیا مجھے پورا حق مہر ادا کرنا پڑے گا یا کچھ حصہ دینا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

الف وب۔بیوی سے صحبت یا خلوت صحیحہ کے بعد خواہ اس کے بعد طلاق ہو یا نہ ہو، خواہ بیوی فرمانبردار ہو یا کہ نافرمان شوہر پر پورا حق مہر لازم ہوجاتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳۰رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب