021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حق مہر میں وقت ادا کی قیمت معتبر ہے یا کہ وقت نکاح
72526نکاح کا بیانجہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان

سوال

حق مہر میں بیس تولے سونا بھی شامل ہے جو کہ اس وقت میرے پاس نہیں ہے اورنہ ہی استطاعت ہے بیس تولہ سونا خریدنے کی۔ اب اگر عدالت مجھ پر سونے کی قیمت عائد کرتی ہے تو اس سونے کی قیمت کا تعین کیسے کریں گے؟ جس وقت نکاح ہوا اس وقت کی قیمت ہوگی یا جس وقت ادا کیا جائے گا اس وقت کی؟ نیز یہ بھی بتا دیں کہ اگر عدالت مجھ پر سونے کی قیمت لگا دیتی ہے تو جس وقت پیسے پورے ہوں اور سونےکی قیمت بڑھ گئی ہو تو اس وقت کیا کیا جائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

      اگر مہر سونے کی مخصوص مقدارکی قیمت طے ہوا تھا تو مہراگر معجل تھا تو وقت نکاح کی قیمت معتبر ہوگی،اور اگر مؤجل تھا تو وہ ادا کی قیمت کا اعتبار ہوگااور اگر مہر  خود سونے کی مقرر مخصوص مقدار تھی تو ایسی صورت میں عورت وقت ادا میں اتنی مقدار سونے ہی کی حقدار ہوگی الا یہ کہ وہ شوہر کو کچھ حصہ معاف کرنے مثلا وقت عقد نکاح کے اعتبار سے کم قیمت لینے پر راضی ہوجائے۔(فتاوی محمودیہ:ج۱۲،ص۵۸) اور جب جج فیصلہ کردے تو فیصلہ کے وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳۰رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب