021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدہ کی زندگی میں والدہ کی میراث کی تقسیم  
73047میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

سوال:السلام علیکم !عرض یہ ہےکہ ہمارافلیٹ گلشن اقبال میں واقع ہے،یہ فیلٹ ہمارےماموں نے ہماری والدہ کوہدیہ کیاتھا،یعنی یہ والدہ کی ملکیت ہے،الحمدللہ ہماری والدہ حیات ہیں اورہم 3بھائی اور1بہن ہیں۔یعنی اس فلیٹ کےہم 3بھائی اور1بہن وارث ہیں،اس فلیٹ میں میں(محمدعادل ابراہیم)اپنی والدہ کے ساتھ رہتاہوں،اورباقی سب الگ الگ ہیں،میرےچھوٹےبھائی نےاپنافلیٹ لیاہے،اس سلسلےمیں اسےپیسوں کی ضرورت ہے،اوروہ وراثت میں اپنےحصےکامطالبہ کررہاہے،جبکہ میری مالی حالت مجھےقطعی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ میں اس کوکچھ اداء کرسکوں،کیونکہ میں توخودکافی مقروض ہوپوچھنایہ ہےکہ :کیامیرابھائی والدہ کی حیات میں ہی ان سےاپنے حصےکی ادائیگی کامطالبہ کرسکتاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصل مسئلہ سےپہلےیہ بات جانناضروری ہےکہ وراثت وہ مال ہوتاہے،جوکسی شخص کی وفات کےبعداس کےورثہ کی طرف منتقل ہوتاہے،زندگی میں وہ مال اصل اسی شخص کاہوتاہے،جس کی ملکیت ہے،وفات سےپہلےاس مال میں ورثہ کاحق متعلق نہیں ہوتا۔

صورت مسئولہ میں والدہ کی میراث میں آپ بہن بھائیوں کاحق اس وقت ہوگا،جب خدانخواستہ والدہ کاانتقال ہوجائےگا،والدہ کےانتقال سےپہلےیہ فلیٹ مکمل والدہ کی ذاتی ملکیت ہے،زندگی میں آپ بہن بھائیوں کایاصرف آپ کےبھائی کاوالدہ سےمطالبہ کرناشرعاجائزنہیں ہے۔

ہاں اگروالدہ اپنی زندگی میں آپ بیٹےبیٹیوں کواپنےاختیارسےکچھ دیناچاہیں تواس کی حیثیت ہبہ اورتبرع کی ہوگی،اس کےلیےضروری ہوگاکہ والدہ جس بیٹےیابیٹی کودیناچاہےتواس کوباقاعدہ قبضہ دےکرمالک بنادے،توپھروہ اسی کاذاتی ہوگا،اس صورت میں اس میں میراث بھی جاری نہ ہوگی،لیکن زندگی میں والدہ سےمطالبہ کرنا،اوران کواس پرمجبورکرناکسی صورت درست نہیں ہوگا۔

 

حوالہ جات
"تكملة حاشية رد المحتار" 1 / 350:
لان التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الاموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الاموال كما في شروح السراجية۔

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

10 /رمضان 1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب