021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غرباء کے علاج کے لیے وقف ہسپتال سے مالدار کا فائدہ اٹھانا
73323غصب اورضمان”Liability” کے مسائل متفرّق مسائل

سوال

ایک فیکٹری کے ارب پتی مالک نے غرباء کےمفت علاج کے لیے وقف ہسپتال سے اپنی اولاد کاانتہائی مہنگا علاج پیسہ بچانے کے لیے مفت کرایا ،لیکن اب وہ اس فعل پر نادم ہے اور کفارے کے طور پر اس ہسپتال میں ایک مکمل شعبہ اپنے خرچ پر  بنانا چاہتا ہے تاکہ غریبوں کا مفت علاج ہو،کیا یہ عمل درست اور مناسب ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وقف کے منافع کے ناجائز استعمال پرشرعا ضمان واجب ہے،لہذایہ عمل جائز ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 186)
وأن الفتوى في غصب منافع الوقف بالضمان.

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳ذیقعدہ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب