73294 | زکوة کابیان | ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی |
سوال
کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تنخواہ پرزکوة ہے یانہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تنخواہ کی رقم ملنے سے پہلے اس پر زکات کا حکم نہیں ہے البتہ رقم ملنے کے بعد جب نصاب پر سال پورا ہوگا اس کے ساتھ اس تنخواہ کی وصول شدہ رقم پر بھی زکات واجب ہوگی۔
حوالہ جات
فی الفتاوى الهندية (ج 5 / ص 34):
ومنها الملك التام وهو ما اجتمع فيه الملك واليد وأما إذا وجد الملك دون اليد كالصداق قبل القبض أو وجد اليد دون الملك كملك المكاتب والمديون لا تجب فيه الزكاة ۔
محمد اویس بن عبدالکریم
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
یکم ذی القعدہ 1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |