021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلا اجازت خریدے بغیرفونٹ کمرشلی استعمال کرنے کا حکم
73449جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

     کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں  کہ ایک شخص"عبداللہ" آن لائن مارکیٹ  پلیس پر " جیولری ڈیزائننگ اور گرافک ڈیزائننگ کا کام کرتا ہے۔ کام کے دوران بعض کلائنٹ کی طرف سے کوئی مخصوص رسم الخط(فونٹ) استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔مسئلہ یہ آتا ہے کہ وہ فونٹ انٹر نیٹ پر مختلف ویب سائٹ پر موجود ہوتا ہے لیکن فونٹ کوڈاؤنلوڈ کرتے وقت فونٹ کے مالک کی طرف سے ایک نوٹ سامنے آتا ہے کہ " اس فونٹ کو آپ ذاتی استعمال میں لاسکتے ہیں لیکن کمرشل استعمال کے لیے آپ کو یہ خریدنا ہوگا۔اب سوال یہ ہے کہ اگر ہم اس فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کرکے کمرشلی استعمال کرلیں  تو اس پر ملنے والی اجرت جائز ہوگی یا ناجائز؟

بعض اوقات ایک ہی فونٹ  کچھ ویب سائٹ پر اس شرط کے ساتھ موجود ہوتا ہے جو اوپر بیان کی گئی ، جب کہ  بعض ویب سائٹ پر وہ فونٹ بغیر کسی شرط کے موجود ہوتا  ہے ۔ اب آیا کہ ہم اگر اس ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرلیں جہاں کسی بھی قسم کی کوئی قید موجود نہیں ، تو کیا اس کا استعمال کمرشلی جائز ہوگا یا ناجائز؟دی گئی دو تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہی فونٹ ایک ویب سائٹ پر کمرشل استعمال کے لیے خریدنے کی شرط ہے  جب کہ دوسری طرف نہیں ۔

برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں مسئلے کی راہ نمائی فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سائل کی بیان کردہ تفصیل کو سامنے رکھتے ہوئے اگر ویب سائٹ پر صراحت کے ساتھ اس بات کی ممانعت کی گئی ہے کہ فری ڈاؤن لوڈ کرنے کی صورت میں کمرشلی استعمال کی اجازت نہیں ہے تو اس صورت میں فری ڈاؤن لوڈ کر کے کمرشلی استعمال کرنا درست نہیں ۔ ایسی صورت میں اس فونٹ کے استعمال کے عوض حاصل ہونے والی آمدنی حلال نہ ہو گی، البتہ اگر وہی فونٹ کسی دوسری ویب سائٹ پر فری موجود ہے اور وہاں کوئی ایسی قید نہیں ہے تو وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر کے کمرشلی استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔

حوالہ جات

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

14 ذو القعدہ 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب