021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اختتام سال میں نصاب مکمل نہ ہو تو نئے نصاب کے لیے نیا سال معتبر ہوگا۔
73529زکوة کابیانزکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان

سوال

میں 2 رجب کو نصاب کا مالک ہوا تھا اور پھر 2 رجب آیا تو میں مالک نصاب نہیں رہا تو میں نے زکوة ادا نہیں کی پھر میرے پاس 20 رجب کو 52.5 تولہ چاندی کی قیمت سے زیادہ کرنسی آئی تو مجھ پر آنے والے2 رجب کو ہی زکوة فرض ہوگی یا پھر جب پیسے آئے 20 رجب کو تب؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۲۰ رجب سےآپ کے نصاب کا نیا سال شمار ہوگا۔آئندہ سال ۲۰ رجب  کو اگر نصاب باقی تھا تو زکوۃ لازم ہوگی،ورنہ نہیں۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 302)
(وشرط كمال النصاب) ولو سائمة (في طرفي الحول) في الابتداء للانعقاد وفي الانتهاء للوجوب (فلا يضر نقصانه بينهما) فلو هلك كله بطل الحول.
(قوله: فلو هلك كله) أي في أثناء الحول بطل الحول، حتى لو استفاد فيه غيره استأنف له حولا جديدا

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۶ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب