021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا ارواح دنیا میں دوبارہ آسکتی ہیں؟
73533جنازے کےمسائلمردوں اور قبر کے حالات کا بیان

سوال

میرے پڑوس میں ایک لڑکی کو کچھ ہوا اور اچانک پتا نہیں کہاں سے اس کے اندر اتنی طاقت آ گئی کہ کسی سے سنبھل نہیں رہی تھی جیساکہ جن چڑھا ہو تو پھر مسجد کے امام آگئے اور دم وغیرہ کیا اور پوچھا کی کون ہو تم؟ تو بول رہی تھی کہ میرا نام شیتل ہے میں جل کر مری ہوں، اس کی کیا حقیقت ہے ؟ مجھے ایسا لگتا ہے کی جو بری روح ہے وہ تو سجین میں قید رہتی ہے عذاب ہو رہا ہوتا ہے تو ان کو انسانوں پر چڑھنے کے لئے کیونکرچھوڑ دیا جائے گا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی بالکل، موت کے بعد ارواح نعمت یا عذاب میں مبتلا ہوتی ہیں، انہیں دنیا آنے یا انسانوں پر چڑھنے کی نہ تو فرصت اور نہ ہی اجازت ہے۔(امداد الاحکام:ج۱،ص۸۱۶،تا ۸۱۸، فتاوی رشیدیہ باب الجنائزوفتاوی حقانیہ:ج۱،ص۲۰۸)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۶ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب