021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انجمن کے لیے امیر اور نائب امیر کا انتخاب
73690جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ایک خاندان کے تمام گھرانے اور افراد مل کر اپنے خاندان کے لیے "اسلامی شرعی قانون انجمن" بنانے جا رہے ہیں تاکہ خاندان سے بدعت اور رسوم و رواج کو ختم کر کے خاندان کے ہر گھر میں شرعی قانون نافذ کیا جائے اور ہم سب اپنی زندگیاں سنت و شریعت کے مطابق گزار سکیں۔ اس انجمن کے لیے امیر اور نائب امیر کا انتخاب کیسے کیا جائے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں مذکور صورت میں امیر اور نائب امیر کے انتخاب کے لیے مناسب یہ ہے کہ وہ نیک و متقی ہوں، حالات اور نفسیات کی سمجھ بوجھ رکھتے ہوں، دینی معاملات میں مضبوط ہوں، بدعات اور ظاہری گناہوں کا بخوبی علم رکھتے ہوں، نرمی اور نصیحت سے کام لیتے ہوں اور غیر ضروری شدت اور جھگڑے سے بچتے ہوں۔ نیز انہیں چاہیے کہ اپنے معاملات میں علماء کرام سے مشورہ لے کر اس کے مطابق عمل کیا کریں۔

حوالہ جات
ولو أن رجلاً رأى منكراً فلو علم أنه لو نهي عن ذلك لكان يقبل منه فإنه لا يسعه السكوت عنه، وينبغي أن ينهى باللين والنصيحة لا على وجه العداوة والحمية.
(عیون المسائل للسمرقندی، 1/478، ط: مطبعۃ اسعد)
وإذا كان كذلك فمن شروط والي الحسبة أن يكون حرا عدلا، ذا رأي وصرامة وخشونة في الدين، وعلم بالمنكرات الظاهرة.
(الاحکام السلطانیۃ للماوردی، 350، ط: دار الحدیث)

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

22/ ذو الحج 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب