73708 | شرکت کے مسائل | شرکت سے متعلق متفرق مسائل |
سوال
مجھے فالج ہوگیا ہے اور میرے گردوں کا ڈائیلائسز ہوتے ہیں ہفتہ میں دو بار، میں ملازمت سے رٹائرہوگیا ہوں، اب کوئی کام نہیں کرسکتا، مجھے اب گریجویٹی ( اکھٹی رقم) ملے گی، کیا میں پنشنرزبینیفٹ اکاؤنٹ میں رکھ سکتا ہوں، تاکہ مجھے کچھ رقم منافع کے طور پر ملتی رہے، کیا میرے لیے یہ جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس اکاؤنٹ میں رقم رکھنا جائز نہیں، البتہ کسی اسلامی بینک مثلا المیزان بینک کی انویسٹ منٹ میں رقم لگاکرمضاربت ومشارکت کے اصول کے تحت منافع حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۴ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |