021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نامحرم عورت کو کس لقب سے پکارا جائے؟
74340جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

کیا کسی غیر عورت کو جو سائل کے نکاح میں نہ ہو میم کہہ کر پکارنا جائز ہے ؟میم کا مطلب اردو لغت میں انگریز عورت کسی انگریز کی بیوی ,خاتون اور مالکن ہے۔کیا کسی غیر عورت کو جو سائل کے نکاح میں نہ ہو بی بی کہہ کر پکارنا جائز ہے؟ بی بی کا مطلب اردو لغت میں زوجہ، بیوی، خاتون، مالکہ ،سردار ،عورت کے نام کے اخر میں یا پہلے بطور تعظیما اور ہر عورت کو پکارنے کے لئے استعمال ہوتا ہے،ایسے الفاظ جس میں بیوی اور کسی بھی آزاد عورت کے لئے استعمال ہونے کی صلاحیت ہو اپنی روزمرہ کی بات چیت میں استعمال کرناشرعی طور پر کیسا ہے؟ایک عورت کا ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے اس کی معاشی حیثیت کےخانے میں صرف House Wife لکھنا .صرف House wife سےمراد ہے کہ مذکورہ خاتون کہ ایک گھریلو بیوی ہے کیا یہ لکھنا جائزہے؟ جبکہ نیت کسی اور انسان کی بیوی لکھنے کی ہو ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی غیر نامحرم عورت کو بوقت ضرورت کسی بھی مناسب لفظ سے پکارا جاسکتا ہے،جس میں نہ تو کسی خاص رشتہ و تعلق کا اظہار ہو اور نہ ہی کسی قسم کی غیر ضروری تعظیم یا کسی قسم کی تحقیر کا پہلو ہو،لہذا زوجہ بیوی یا گھروالی یا میم کہہ کر پکارنا درست نہیں،البتہ محترمہ یا بی بی کہہ کریا ہم عمر کو بہن یا بڑی عمر کو اماں خالہ کہہ کر پکارنا،لکھنا درست ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸صفر۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب