021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ہبہ کا ارادہ کرنے سے ہبہ نہیں ہوتا
74608میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

اگر والدہ نے کسی چیز کے بار میں صرف یہ کہا ہو کہ یہ چیز یعنی زیور،برتن وغیرہ میں فلاں اولاد کو دوں گی،لیکن پھر زندگی میں وہ چیز اس کے حوالے نہیں کی تو کیا ایسی چیزیں اولاد میں اسی کو ملیں گی،یا ترکہ میں شامل کی جائیں گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کئے گئے الفاظ ہبہ کے نہیں،بلکہ ہبہ کے ارادے کے ہیں کہ میں یہ چیز فلاں کو دوں گی،یہ نہیں کہا کہ دے دی،اس لیے اس کے بعد اگر مرحومہ نے اپنے ارادے پر عمل نہیں کیا تو اس قسم کی تمام اشیاء ان کے ترکہ میں شامل ہوں گی۔

حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" (4/ 374):
"وأما ركنها فقول الواهب: وهبت؛ لأنه تمليك وإنما يتم بالمالك وحده، والقبول شرط ثبوت الملك للموهوب له حتى لو حلف أن لا يهب فوهب ولم يقبل الآخر حنث، كذا في محيط السرخسي".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

23/ربیع الثانی1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب