021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قرآن مجید میں ہبہ کا تذکرہ
75126ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

کیا قرآن کریم میں زمین یا جائیداد خواہ منقولہ ہو یا غیر منقولہ ، ہبہ کرنے کا کسی جگہ ذکر ہے؟ اگر کسی جگہ ذکر ہو تو ازراہ کرم  مطلع فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مطلق ہبہ کا تذکرہ تو قرآن کریم کی بہت سی   آیا ت  میں موجود ہے،  بہت سی جگہوں پر انبیاءکرام علیہم السلام پر اللہ تعالی نے  اپنے احسانات کو"  ہبہ" کے لفظ سے  تعبیر کیا ہے، نیز کوئی عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے اپنا آپ ہبہ  کردے تو اس کا تذکرہ بھی موجود ہے، لیکن  زمین ، جائیداد  کےلیے قرآن  کریم میں "ہبہ" کا لفظ نہیں مل سکا، البتہ ایسے عمومی الفاظ قرآن کریم میں ضرور استعمال ہوئے ہیں جن میں ہبہ کا مفہوم بھی داخل ہے جیسے حسن سلوک ، احسان ، صدقہ و نحلۃ   وغیرہ۔

اسی طرح  قرآن کریم میں نیکی کے کاموں میں تعاون کا حکم ہے، اس میں بھی  ہبہ کا مفہوم داخل ہے۔

حوالہ جات
[المائدة: 2]
{يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحِلُّوا شَعَائِرَ اللَّهِ وَلَا الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَلَا الْهَدْيَ وَلَا الْقَلَائِدَ وَلَا آمِّينَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنْ رَبِّهِمْ وَرِضْوَانًا وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (2)}.
[النساء: 4]
{وَآتُوا النِّسَاءَ صَدُقَاتِهِنَّ نِحْلَةً فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا }.
[الأحزاب: 50]
{يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَحْلَلْنَا لَكَ أَزْوَاجَكَ اللَّاتِي آتَيْتَ أُجُورَهُنَّ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُكَ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَيْكَ وَبَنَاتِ عَمِّكَ وَبَنَاتِ عَمَّاتِكَ وَبَنَاتِ خَالِكَ وَبَنَاتِ خَالَاتِكَ اللَّاتِي هَاجَرْنَ مَعَكَ وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إِنْ أَرَادَ النَّبِيُّ أَنْ يَسْتَنْكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَلِمْنَا مَا فَرَضْنَا عَلَيْهِمْ فِي أَزْوَاجِهِمْ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ لِكَيْلَا يَكُونَ عَلَيْكَ حَرَجٌ وَكَانَ اللَّهُ غَفُورًا رَحِيمًا (50) } .
[الأنبياء: 72]
{وَوَهَبْنَا لَهُ إِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ نَافِلَةً وَكُلًّا جَعَلْنَا صَالِحِينَ (72) } .

سعد مجیب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۶ جمادی الاولی ۱۴۴۳

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سعد مجیب بن مجیب الرحمان خان

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب